انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۱)ابوبردہ بن ابی موسیٰ الاشعریؒ (۱۰۴ھ) اپنے والد حضرت موسیٰ اشعریؓ، حضرت علیؓ، حضرت زبیرؓ، حضرت حذیفہؓ، حضرت عبداللہ بن سلامؓ اور حضرت ابوہریرہؓ سے حدیث پڑھی، قاضی شریح کے بعد کوفہ کے قاضی مقرر ہوئے، آپؒ سے آپ کے بیٹے بلال الامیرؒ، پوتے برید بن عبداللہؒ، حضرت ثابت بنانیؒ، قتادہ بن دعامہؒ، بکیربن الاشج، ابواسحاق شیبانیؒ اور کئی دوسرے حضرات نے روایت کی ہے، حافظ ذہبیؒ لکھتے ہیں: "کان علامۃ کثیر الحدیث"۔ (تذکرۃ الحفاظ للذھبی:۱/۷۳، شاملہ،المكتبة الرقمية،الناشر: دارالكتب العلمية، بيروت،لبنان) آپ بڑے عالم تھے اور کثیرالحدیث تھے۔