انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کھانے پینے کے ضرر سے حفاظت کھانے پینے کے ضرر سے حفاظت اگر کسی ایسے مریض کے ساتھ جس کا مرض متعدی اورخطرناک ہو اورکھانے کی ضرورت پڑجائے تو یہ دعاء پڑھ لے ،انشاء اللہ کوئی ضرر نہ ہوگا، تاہم اس سے احتیاط کرنا بھی درست اورجائز ہے،کیوں کہ آپ ﷺ نے مجذوم سے علیحدہ رہنے کا حکم بھی دیا ہے اگر طبیعت کمزور ہو تو احتیاط بہتر ہے۔ بِسْمِ اللہِ وَبِاللّٰہ الَّذِیْ لَا یَضُرُّہُ مَع اِسْمِہِ شَیْ ءٌ فِیْ الْاَرْضِ وَلَا فِیْ السَّمَاءِ یَا حَیُّ یَا قَیُّوم ترجمہ: اللہ کے نام سے، اس اللہ کے نام سے جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان کی کوئی شئی ضرر نہیں پہنچا سکتی،اے زندہ اورقائم رہنے والے۔ (کنزالعمال:۱۹/۱۸۱) حضرت عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ جو کھانے پر یہ دعاء پڑھ لے تو اسے کسی قسم کا ضرر نہ ہوگا۔ بِسْمِ اللہِ خَیْرِ الْاَسْمَاءِ فِیْ الْاَرْضِ وَفِیْ السَّمَاءِ لَا یَضُرُّ مَعْ اسْمِہِ دَاءٌ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْہِ بَرَکَۃً وَعَافِیَۃٌ وَشِفَاءٌ ترجمہ: اللہ کے نام سے شروع ہے جس کا نام زمین وآسمان میں بہترین ہے،اس کے نام سے کسی بیماری کا ضرر نہیں،اے اللہ اس میں برکت وعافیت اورشفاء عطا فرما۔