انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ٹوپی پیشانی پر رکھ کر سجدہ کرنے سے نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟ افضل یہ ہے کہ پیشانی سجدہ کرتے وقت زمین پر رہے،اگرچہ سجدہ اس طرح بھی ادا ہوجاتا ہے کہ ٹوپی پیشانی پر ہو اور اس پر سجدہ کیا جائے، لیکن اگر پیشانی بالکل نہیں رکھی گئی ، نہ بلا واسطہ زمین پر ، نہ ٹوپی کے واسطہ سے زمین پر ، بلکہ اٹھی رہی کہ صرف ٹوپی کا کچھ حصہ زمین پر رکھا گیا اور پیشانی علاحدہ اوپر اٹھی رہی جیسے کہ بعض دفعہ عمامہ کی صورت میں ہوسکتا ہے کہ اس کا پیاچ کچھ زمین پر رکھا گیا اور پیشانی کا کوئی تعلق اس سے نہیں ہوا، نہ بالواسطہ نہ بلا واسطہ، تو ایسی صورت میں جب سجدہ ہی درست نہیں تونماز بھی نہ ہوگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۹۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)