انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تفسیر کے مآخذ تفسیر کے مآخذ آیات قرآنی کی قسمیں- آیاتِ قرآنی دو قسم کی ہیں ، بعض آیات تو اتنی صاف اور واضح اور آسان ہیں کہ جو زبان جاننے والا انھیں پڑھے گااُن کامطلب فوراً سمجھ میں آجائے گا ،اسی لیے ایسی آیتوں کی تفسیر میں کسی اختلاف رائے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ؛ایسی آیات کی تفسیر کا مآخذتو صرف لغت عرب ہے عربی زبان پر ماہرانہ نظر اور عقل سلیم کے سوا ان کا مطلب سمجھنے کے لیے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے (الاتقان :۲/۱۸۳) لیکن دوسری قسم ان آیات کی ہیں جن میں کوئی اجمال ،ابہام یا تشریحی دشواری پائی جاتی ہے یا ان کو پوری طرح سمجھنے کے لیے اُن کے پورے پس منظر کو سمجھنے کی ضرورت ہے یا ان سے دقیق قانونی مسائل یا گہرے اسرار ومعارف مستنبط ہوتے ہیں ؛ایسی آیات کی تشریح کے لیے محض زبان دانی کافی نہیں ؛بلکہ اس کے لیے بہت سی معلومات کی ضرورت ہے ،آگے اس قسم کی آیات کی تفسیر کے مآخذ بیان کیے جارہے ہیں، اس لحاظ سے قرآن کریم کے کل چھ مآخذ ہیں. (۱)خود قرآن کریم (۲)احادیث نبویہ (۳)صحابہ کرام کے اقوال (۴)تابعین کے اقوال (۵)لغتِ عرب (۶)عقل سلیم ؛ ذیل میں ان تمام مآخذ کی تھوڑی سی تفصیل اور علم تفسیر میں ان کے مقام کے بارے میں چند مباحث پیش خدمت ہیں، اس مضمون میں چھ مآخذ کی تعریفات لکھی گئی ہیں،ان کی مثالیں تعارف تفسیر کے ذیل میں گزرچکی ہیں۔