انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
منبرپراُردوتقریر كرسكتےہیں؟ یوں تومنبر پراُردو میں بھی بیان وتقریر کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ وعیدین کے خطبات کے علاوہ عام مواعظ بھی منبر پرکھڑے ہوکر یابیٹھ کرارشاد فرمایا کرتے تھے؛ تاہم جمعہ میں چونکہ منبر پرکھڑے ہوکر اُردو بیان میں اس کے خطبہ ہونے کا وہم ہوسکتا ہے؛ حالانکہ خطیب کا مقصد اس سے خطبہ دینا نہیں ہے؛ اس لیے بہتر ہے کہ اُردو بیان منبر پرنہ ہو۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۴۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ عثمانی:۱/۸۸۹، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۳۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)