انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سقیفہ بنی ساعدہ یہاں مسجد نبوی میں یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ خبر پہنچی کہ سقیفہ بنو ساعدہ میں انصار مجتمع ہیں اور وہ سب سعد بن عبادہؓ کی بیعت کیا چاہتے ہیں اوربعض انصار یہ بھی کہتے ہیں مِنَّا اَمِیْرٌ وَمِنْ قُرَیْشٍ اَمِیْرٌ(ایک ہم میں سے امیر ہوگا،ایک قریش میں سے امیر ہوگا)یہ خبر سن کر حضرت ابوبکرؓ وحضرت عمرؓ معہ ایک گروہِ مہاجرین کے اس نا مناسب حالت کی اصلاح اور روک تھام کے لئے سقیفہ بنو ساعدہ کی طرف روانہ ہوئے اور حضرت علیؓ و عباسؓ و اُسامہؓ و فضلؓ بن عباسؓ وغیرہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریبی رشتہ داروں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کے موافق تجہیز وتکفین کے اہتمام پر متعین فرمائے گئے،حضرت علیؓ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دیا، حضرت عباسؓ اور ان کے دونوں لڑکے کروٹ بدلواتے جاتے حضرت اُسامہؓ پانی ڈالتے جاتے تھے۔