انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سریہ عکاشہ بن محصن اسدی بجانب غمر(ربیع الاول ۶ہجری) حضور اکرم ﷺ نے حضر ت عکاشہؓ بن محصن کی سرکردگی میں چالیس افراد کو مقام غمر کی طرف روانہ کیا جو بنو اسد کے ایک چشمہ کا نام ہے اور جو مدینہ سے دومیل کے فاصلہ پر ہے، جب حضرت عکاشہؓ اس نواح میں پہنچے تو کسی کو نہیں پایا، صرف ایک شخص جو ان کفار کا مخبر تھا مل گیا ، وہ گرفتار کرلیاگیا اور اس کو امان دے دی گئی تو اس نے اس مقام کا پتہ بتادیا جہاں ان کے مویشی تھے، وہاں پہنچے تو دو سو اونٹ غنیمت میں حاصل ہوئے ، حضرت عکاشہ ؓ ان سب کو لے کر مدینہ منورہ چلے آئے اور جنگ کی نوبت نہیں آئی،