انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مہاجرین حبشہ کی واپسی(محرم ۷ھ) فتح خیبر کے روز مہاجرین حبشہ واپس ہوئے جن میں حضور اکرمﷺ کے چچا زاد بھائی حضرت جعفرؓ بن ابی طالب اور حضرت ابو موسیٰ اشعری شامل تھے، حضورﷺ نے حضرت جعفرؓ کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا اور سینہ سے چمٹا کر فرمایا، یہ دو خوشیاں ہیں ، آپﷺ نے یہ بھی فرمایا:میں نہیں بتا سکتا مجھے کس چیز سے زیادہ خوشی ہوئی خیبر کی فتح سے یا جعفرؓ کی آمد سے ،صلح حدیبیہ کے بعد حضورﷺ نے مہاجرین میں حبشہ کو واپس لانے کے لئے عمرو بن اُمیہ ضمری کو نجاشی کے پاس بھیجا تھا، آپ ﷺ نے مال غنیمت میں سے مہاجرین حبشہ کو بھی حصہ دیا، حالانکہ نہ وہ بیعت رضوان میں شریک تھے اور نہ فتح میں، یہ کل سولہ مرد اور ان کے بیوی بچے تھے، اکثر لوگ پہلے ہی مدینہ آچکے تھے، نجاشی نے بڑے اہتمام کے ساتھ دو کشتیوں میں سوار کروا کر انہیں واپس بھیجا،