انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وفد جعدہ بنی عقیل کے ایک شخص سے مروی ہے کہ الرقہ بن عمرو بن ربیعہ بن جعدہ بطور وفد حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضرہوئے، حضور ﷺ نے مقام فلج میں انھیں ایک جائیداد عطا فرمائی اور ایک تحریری فرمان دیا جو ان کے پاس تھا. (ابن سعد ) وفد قشیر بن کعب علی بن محمد القرشی سے مروی ہے کہ بنی قشیر کا ایک وفد حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جس میں ثور بن عروہ بن عبداﷲ بن سلمیٰ بن قشیر بھی تھے ، یہ اسلام لائے تو حضور ﷺ نے انھیں ایک قطعہ زمین کا عطا فرمایا اور ایک تحریری فرمان دیا، اس وفد میں حیدہ بن معاویہ بن قشیر بھی تھے، یہ واقعہ حجتہ الوداع سے پہلے اور غزوۂ حنین کے بعد ہوا، اس وفد میں قرہ بن ہبیرہ بن سلمتہ الخیر بن قشیر بھی تھے، انھوں نے اسلام قبول کیا تو حضور ﷺ نے انھیں بھی کچھ عطا فرمایا، ایک چادر اڑھائی اور حکم دیا کہ وہ اپنی قوم کے محصل زکوٰۃ بن جائیں۔