انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بصیر وہ دیکھنے والاہے، اس کو وصف بصارت حاصل ہے کہ جس کی وجہ سے ہر چیز کو دیکھتا ہے، چاہے کوئی چیز اندھیرے میں ہو یا اجالے میں یا قریب ہو یادور، رات میں ہو یا دن میں خواہ کتنی ہی چھوٹی ہو یا بڑی سب کو ہروقت بلا کسی فرق کے یکساں دیکھتا ہے، کسی بھی وقت کوئی بھی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں ہے اس لیے کہ اگر وہ اس طرح دیکھنے والا نہ ہوگا تو پھر وہ اندھا کہلائے گا اور اتنی بڑی دنیا کے بنانے اور چلانے والے کے لیے یہ بہت بڑا عیب اور نقص ہوگا،اسی وجہ سے قرآن کریم میں بہت سی جگہ یہ وصف بتایا گیا ، چنانچہ اللہ تبارک وتعالی کا ارشاد ہے: " إِنَّہُ بِکُلِّ شَیْْء ٍ بَصِیْرٌ " (الملک:۱۹) اللہ تعالی ہر چیز کو دیکھتا ہے۔ کوئی شیٔ اس کی نظر سے غائب نہیں۔