انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تقسیم حدیث کے مختلف اعتبارات متن کے لحاظ سے علماء اسے باعتبار متکلم، باعتبارِ علم، باعتبار نوع، باعتبار مضمون مختلف قسموں میں تقسیم کرتے ہیں اور سند ورواۃ کے لحاظ سے وہ حدیث کی اور قسمیں بتلاتے ہیں؛ پھرحدیث کے لائق قبول نہ ہونے کے اعتبار سے بھی اس کی کچھ اقسام ہیں اور اس سلسلے میں ہرباب کی کچھ تفصیل ہے، ابتدائی تعارف کے لیے ہم ان مختلف اقسام کوان عنوانوں کے ذیل میں بیان کرتے ہیں، مضمون خشک صحیح لیکن توجہ کا مستحق ضرور ہے اور غور کیا جائے تواس کے تحت بھی علوم کی بہت نہریں بہتی ملیں گی۔