انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کوئی معاملہ مشکل میں پڑ جائے حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ رسول پاک ﷺ نے فرمایا: اَللّٰھُمَّ لَا سَھْلَ اِلَّا مَاجَعَلْتَہُ سَھْلاً وَاَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزَنَ اِذَا شِئْتَ سَھْلاً ترجمہ:اے اللہ کوئی آسان نہیں مگر جسے آپ آسان فرمادیں ،آپ ہی مشکل کو آسان بنادیں جب چاہیں۔ (ابن سنی:۳۱۱) جب کوئی مشکل پیچیدہ مسئلہ پیش آجائے تو یہ دعا پڑھے، خدائے پاک کی جانب سے مسئلہ کے حل کے اسباب پیدا ہوں گے۔ حضرت مالک اشجعی کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تم رنجیدہ پریشان ہو تو یہ پڑھ لیا کرو۔ حَسْبِیَ اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ (ابن سنی:۱۲۶) ترجمہ:کافی ہے اللہ اوربہترین کار ساز ہے۔