انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
حالتِ سفر میں سنت ادا کرنا چاہئے یا نہیں؟ جدید فرانسیسی پیمائش میں سفر شرعی کی مسافت ۲۴۸۵ء۷۷ کیلو میٹر ہوتی ہے، یہ یا اس سے زیادہ مسافت کا سفر ہو تو چار رکعت والی فرض نمازوں میں قصر کرنا واجب ہے اور سنت کا ترک کرنا جائز ہے، البتہ اگر ام اور قیام کی حالت ہو تو پڑھ لینا بہتر ہے اور چلتی ہوئی حالت میں ہو تو ترک کردینا بہتر ہے، فجر کی سنت کی چونکہ خصوصی اہمیت ہے، رسول اللہ ﷺ نے اس کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے اس لئے کوشش کرنی چاہئے کہ حالت سفر میں بھی ترک نہ ہونے پائے، لیکن نہ پڑھے تو گنہگار نہ ہوگا۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۶۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۷/۵۱۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۶۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۴۴۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۹۲، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)