انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دعاء خضر والیاس ؑ حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ جو شخص اس دعاء کو صبح و شام پڑھ لے گا،جلنے ،ڈوبنے اور عطاء نے کہا شیطان،ظالم،سانپ،بچھو کے ضرر سے محفوظ رہےگا۔ بِسْمِ اللہِ مَاشَاءَ اللہُ لَا یَسُوْقُ الْخَیْرَ اِلَّا اللہُ، بِسْمِ اللہ مَاشَاءَ اللہُ لَا یَصْرِفُ السُّوءَ اِلَّا اللہُ،بِسْمِ اللہِ مَا شَاءَ اللہُ مَاکَانَ مِنْ نِعْمَۃٍ فَمِنَ اللہِ بِسْمِ اللہِ مَاشَاءَ اللہُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ (شرح احیاء العلوم:۴/۳۷۹) ترجمہ: اللہ کے نام سے جو وہ چاہے،بھلائی نہیں آتی مگر اللہ سے اللہ کے نام سے جو اللہ چاہے، برائی نہیں ہٹ سکتی ،مگر اللہ سے ،اللہ کے نام سے جو اللہ چاہے، ساری نعمتیں اللہ کی جانب سے ہیں،اللہ کے نام سے جو وہ چاہے ،کوئی طاقت وقوت نہیں سوائے اللہ کے۔ ابن عساکرنے لکھا ہے کہ ہر سال حضرت خضر اورالیاس علیہما السلام حج کے موقعہ پر جمع ہوتے ہیں اورہر ایک دوسرے کا سر مونڈتے ہیں اور ان کلمات کو پڑھتے ہوئے جدا ہوتے ہیں۔