انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۸)میمون بن معدانؒ (۱۱۷ھ) عالم اہلِ الجزیرہ ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ، حضرت ابوہریرہؓ، حضرت ابنِ عباسؓ، حضرت ابن عمرؓ اور دوسرے کئی صحابہؓ سے احادیث روایت کی ہیں، حضرت عمرؓ اور حضرت زبیرؓ سے بھی مرسل روایات لی ہیں، آپ سے ابوبشر، خصیف، جعفر بن برقان، حجاج بن ارطاۃ، سالم بن ابی المہاجر، امام اوزاعی، ابوالملیح، معقل بن عبیداللہ اور ایک خلیقِ کثیر نے حدیث روایت کی ہے، مشہور فقیہ سلیمان بن موسیٰ کہتے ہیں خلافتِ ہشام میں چار ہی عالم تھے، حسن بصری، مکحول، میمون بن معدان اور زہری، امام احمدؒ کہتے ہیں آپ عکرمہ سے زیادہ ثقہ ہیں، امام نسائی بھی آپ کوثقہ قرار دیتے ہیں۔