انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کس کس سہارے سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا؟ (۱)دوزانوبیٹھا ہوا ہے اور کہنیوں کا سہارا زانوں پردے کرسورہا ہے ۔ (۲)دوزانو بیٹھ کر دونوں پیر ایک طرف نکال دیئے ہیں ایک ہاتھ زمین پر رکھ کرسہارا لے کر سوگیا ہے۔ (۳)چہار زانوں بیٹھ کر دونوں کہنیوں کو زانوں پر رکھ کر ان کے سہارے سے سورہا ہے۔ (۴)چہار زانوں بیٹھ کر دونوں ہاتھوں کو زمین پر رکھ کر ان سے سہارا لے کر سوگیا ہے۔ (۵)دونوں گھٹنے کھڑے کرکے دونوں بازو سے گھٹنوں کو حلقہ میں لیکر سوگیا ہے۔ اِن تمام صورتوں میں وضو نہیں ٹوٹا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۶۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)