انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مردہ بچہ پرنماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟ نماز جنازہ اسی بچہ پرپڑھی جائیگی جوزندہ پیدا ہوا ہو، جوبچہ مردہ پیدا ہوا ہو نہ اس پرنماز ہوگی نہ اس کا نام رکھا جائے گا اور نہ اس سے وراثت کا حق متعلق ہوگا؛ البتہ امام ابویوسف رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ اس کوغسل دیا جائے گا اور تکریم انسانیت کے پہلو سے فقپاء نے اس کوترجیح دیا ہے؛ لہٰذا ایسے بچے کوغسل دے کرکپڑے میں لپیٹ کردفن کردیا جائے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۸۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۶۴۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۲۰۶، زکریا بکڈپو، دیوبند)