انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** امام مسلم ؒ کا فقہی مسلک جماعت اہلِ حدیث کے نزدیک آپ شافعی المسلک تھے (الحطہ:۹۸، نواب صدیق حسن خان) ہمارے اکابرؒ کی تحقیق یہ ہے کہ آپ امام شافعی کے اس طرح مقلد ہیں جس طرح امام طحاویؒ، امام اعظم ابوحنیفہؒ کے مقلد تھے، یعنی محض مقلد نہیں کہیں کہیں اپنے امام سے قوتِ دلیل پر اختلاف بھی کرجاتے ہیں، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ لکھتے ہیں: "وکان اہل الحدیث قدینسب الی احدالمذاہب لکثرۃ موافقتہ"۔ (حجۃ اللہ البالغۃ:۱/۱۲۲) ترجمہ:اور محدثین اپنے مذہب کی زیادہ موافقت کے باعث کبھی کسی امام کی طرف بھی منسوب ہوجاتے تھے۔ سوان حضرات کا مقلد ہونا صرف اسی معنی میں ہے، اس طرح نہیں جس طرح کہ ہم عامی مقلد ہیں؛ گونیت ہماری بھی یہ ہونی چاہیے کہ اگرکوئی صحیح اور صریح حدیث جس کے خلاف کوئی اور حدیث نہ پائی جائے، ہمیں مل جائے اور ہمارے امام کا فتوےٰ اس کے خلاف ہوتو ہم قول امام چھوڑ دیں گے، حدیثِ نبوی کونہ چھوڑیں گے۔