انوار اسلام |
س کتاب ک |
نمازِ جمعہ اور اس کی سنتیں كتنی ہیں؟ جمعہ کی نماز فرضِ عین ہے؛ یہاں تک کہ اس کا انکار باعثِ کفر ہے: هِيَ فَرْضُ عَيْنٍ يَكْفُرُ جَاحِدُهَا۔ (الدرالمختار مع رد:۳/۳) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ جمعہ سے پہلے چار رکعت اور جمعہ کے بعد بھی چار رکعت پڑھا کرتے تھے؛ اس لیے امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک جمعہ سے پہلے اور جمعہ کے بعد چار چار رکعتیں سنت ہیں، بعض روایتوں میں جمعہ کے بعد چار کے علاوہ مزید دورکعتوں کا ذکر ہے، اس لیے امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے دونوں ممتاز تلامذہ امام ابویوسف رحمۃ اللہ علیہ اور امام محمد رحمۃ اللہ علیہ جمعہ کے بعد چھ رکعت سنت کے قائل ہیں اور بعض صحابہ رضی اللہ عنہ سے بھی یہ عمل ثابت ہے، اس لیے بہتر ہے کہ جمعہ کے بعد چھ رکعتیں ادا کی جائیں؛ گویا فریضئہ جمعہ اور اس سے متعلق پہلے اور بعد کی سنتیں ملاکر ۱۲/رکعتیں ہوجاتی ہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۳۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۱۱۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)