انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پہلی دو رکعت میں سورۃ بھول جانے پر سجدۂ سہو کا کیا حکم ہے؟ چار رکعت والی فرض میں پہلی دونوں رکعتوں میں اگر ضمِّ سورۃ بھول جائے یا مغرب کی پہلی رکعت میں بھول جائی تو چار رکعت والی میں اخیر کی دو رکعت میں اور مغرب کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملالے اور جہر بھی کرے، اسی طرح اگر پہلی دو رکعت میں اور مغرب کی پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ بھول گیا تو بعد والی رکعتوں میں فاتحہ مکرر نہ پڑھے، اور ان تمام صورتوں میں سجدۂ سہو کرنا واجب ہوگا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۱۳،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۹۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۴۳۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)