انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** پانی پینےکی دعا حضرت عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ برتن سے پانی پیتے تو تین سانس میں پیتے اورہر مرتبہ الحمد للہ کہتے اورآخر میں شکر ادا کرتے۔ (ابن سنی:۴۷ٍٍ۱) اسی طرح معاویہ دوئلی کی روایت ہے کہ آپ ﷺ آخر میں الحمد للہ کہتے۔ (ابن سنی:۴۷۲) حضرت ابو جعفر ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب پانی پیتے تو یہ دعاء فرماتے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ سَقَانَا عَذْبَا فُرَاتًا بِرَحْمَتِہ وَلَمْ یَجْعَلْ مِلْحًا اُجَاجًا بِذُنُوبِنَا ترجمہ: تعریف اللہ پاک کی جس نے اپنی رحمت سے شیریں پانی پلایا اورہمارے گناہوں کے سبب نمکین اور کھارا نہیں بنایا۔ (الدعاء:۲/۸۹۹)