انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جمعہ اور عیدین میں سجدۂ سہو کا کیا حکم ہے؟ جمعہ اور عیدین کی نماز میں اگر مجمع بہت زیادہ ہو اور سجدہٴ سہو کرنے سے نمازیوں کو پریشانی کا اندیشہ ہو تو سجدہٴ سہو نہ کرنا بہتر ہے، فرض چھوٹ جانے کی صورت میں نماز کا لوٹانا ضروری ہے اور واجب چھوٹ جانے کی صورت میں سجدہٴ سہو لازم ہوجاتا ہے، لیکن جمعہ اور عیدین میں اگر مجمع زیادہ ہو تو سجدہٴ سہو نہ کیا جائے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۷۶، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۵۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۱۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۹۴، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۳۹، زکریا بکڈپو، دیوبند۔کتاب الفتاویٰ:۲/۴۴۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)