انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۳)حضرت عمران حصینؓ (۵۲ھ) ابونجیدالخزاعی خیبرکے سال اسلام لائے، آپؓ کا اور حضرت ابوہریرہؓ کا اسلام لانے کا ایک ہی سال ہے "کان من فضلاء الصحابۃ وفقہائھم" (الکمال:۶۱۱) حضرت عمرؓ نے آپؓ کوبصرہ روانہ فرمایا؛ تاکہ وہاں کے لوگوں کوفقہ کی تعلیم دیں (تذکرہ:۱/۲۸) آپؓ نے پھر پوری زندگی وہیں بسر کردی، آپؓ سے حسن بصریؒ، امام محمد بن سیرینؒ اور علامہ شعبیؒ جیسے اکابر تابعینؒ نے روایت لی ہیں، حافظ ذہبیؒ فرماتے ہیں: "له احاديث عدة في الكتب وكان من الباء الصحابة وفضلائهم"۔ (تذکرۃ الحفاظ:۱/۲۸) ترجہ:آپؓ ان پانچ ممتاز صحابہؓ میں سے ہیں جوصفین کے معرکہ میں اہلِ شام اور اہلِ عراق میں سے کسی کے ساتھ شامل نہیں ہوئے۔