انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مدعی مذاہب سے متعلق مسیلمہ کذاب صحیحین میں حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے مسیلمہ کذاب کے حق میں فرمایا کہ خدا تعالی اس کو ہلاک کرے گا ،مسیلمہ کذاب قبیلۂ بنو حنیفہ کا ایک شخص تھا اس نے مدینہ میں آکر رسول اللہﷺ کے پاس کہلا بھیجا کہ اگر آپ اپنے بعد حکومت میرے نام کردیں تو میں آپﷺ کا اتباع کروں گا ،آنحضورﷺ کے ہاتھ میں ایک شاخ تھی آپﷺ نے اس کی طرف اشارہ کرکے فرمایا کہ اگر مسیلمہ یہ شاخ بھی مانگے گا تو نہیں دوں گا، مسیلمہ یہ سن کر مدینے سے چلاگیا اور نبوت کا دعوی کیا؛ چنانچہ اس کے حق میں رسول اللہﷺ نے یہ پیشن گوئی فرمائی کہ وہ مارا جائے گا، آنحضرتﷺ کی وفات کے بعد ہزاروں آدمی اس کی جھوٹی نبوت کے قائل ہوگئے، حضرت ابوبکرؓ نے حضرت خالد بن ولیدؓ کے ساتھ ایک لشکر مسیلمہ سے لڑنے کے لیے بھیجا ،خالد بن ولید فتح یاب ہوئے اور مسیلمہ اسی لڑائی میں مارا گیا اور پیشن گوئی صادق ہوئی۔