انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تعویذ لٹکانے کے بجائےاس پر عمل کرے حضرت عبداللہؓ سے منقول ہے کہ انہوں نے کسی عورت کی گردن میں بندھی تعویذ دیکھا،آپ نے ہاتھ بڑھا کر اسے توڑدیا اورفرمایا کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم قل ھواللہ احد، قل اعوذ برب الفلق، اورقل اعوذ برب الناس،پانی پر پڑھو اورسروچہرے پر پانی کا چھینٹا مارو، انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ (طبرانی، مجمع الزوائد:۱۱۵) فائدہ:تعویذوں کا گلے میں لٹکانا کوئی اچھی اور بہتر بات نہیں ،بہتر یہ ہے کہ معوذتین کو پڑھے،پانی پر دم کرے،دم کردہ پانی پئے یا سر چہرے وغیرہ پر چھینٹے مارے،یہ زیادہ مؤثر ہے۔