انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
صلوٰۃ التسبیح میں تعداد میں کمی بیشی ہو تو سجدۂ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟ صلوٰۃ التسبیح میں کبھی کلمہ کی تعداد میں کمی بیشی ہو جائے تو سجدۂ سہو کی ضرورت نہیں، چھوٹی ہوئی تسبیح دوسرے رکن میں پڑھے، لیکن رکوع میں اگر تسبیح رہ ہے تو قومہ میں نہ پڑھے بلکہ پہلے سجدہ میں پڑھے، اسی طرح سجدہ کی فوت شدہ تسبیح جلسہ میں نہیں بلکہ دوسرے سجدہ میں پڑھے، کیونکہ قومہ اور جلسہ مختصر رکن ہیں، ان میں پڑھے گا تو طوالت ہوجائے گی جو ان کی وضع کے خلاف ہے، ہر رکعت میں پچھتر (۷۵) مرتبہ تسبیح ہونی چاہئے ، اس سے کم نہ ہونی چاہئے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۸۴، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۸۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)