انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** شوہر یا اولاد کی وفات پر حضرت ام سلمہ ؓ فرماتی ہیں کہ جب ابو سلمہ کی وفات ہوگئی تو میں نے آپ ﷺ سے پوچھا کیا کہوں، آپ نے فرمایا کہ کہو۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَنَا وَلَہُ وَاَعْقِبْنِیْ مِنْہُ عُقْبٰی حَسَنَۃً ترجمہ:اے اللہ ہماری اوران کی مغفرت فرما، اس کے بعد اس کا اچھا بدل عطا فرما: (ترمذی:۱۱۷،عمل الیوم:۵۷۹،نسائی ابوداؤد:۴۴۴) ام سلمہ کی ایک دوسری روایت میں اس طرح ہے اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاخْلُفْ لِیْ خَیْراً مِنْھَا ترجمہ:ہم اللہ کے لئے ہیں اس کی طرف لوٹنا ہے،اے اللہ ہمیں مصیبت میں ثواب دے اور اس سے بہتر بدل عطا فرما۔ (اذکار:۱۲۳)