انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** قتل مرداویح جیسا کہ اوپر بیان کیا جاچکا ہے کہ مرداویح نے تمام صوبہ رَے، اصفہان اور اہواز وغیرہ پرقابض ومتصرف ہوکر دربارِ خلافت سے سند بھی حاصل کرلی تھی؛ مگرچند روز کے بعد اس نے بادشاہی کا دعویٰ کرکے سونے کا ایک تخت بنوایا، سپہ سالاروں اور سرداروں کے لیے چاندی کی کرسیاں تیار کرائیں، کسریٰ کی طرح تاج مرصع سرپر رکھا اور بادشاہ کے لقب سے اپنے آپ کوملقب کیا؛ پھرعراق وبغذاد پرفوج کشی کی تیاری کی اور کا کہ میں کسریٰ فارس کے محلوں کوازسرنوتعمیر کراؤں گا اور عراقیوں کی حکومت نیست ونابود کرکے ازسرنو مجوسیوں کی حکومت قائم کردوں گا؛ اس کی اس قسم کی متعدد باتیں اس کے بعض سرداروں کوناگوار گزریں اور لوگوں نے سنہ۳۲۳ھ میں اس کواصفہان کے باہر قتل کرڈالا۔