انوار اسلام |
س کتاب ک |
استاذ کی شان میں بے ادبی کرنے والے کی امامت صحیح ہے یا نہیں؟ جس استاذ نے دینِ اسلام کی تعلیم دی اور علم فقہ سے مفصل واقف بنایا وہ بہت بڑا محسن ہے، اس کا حق باپ، بھائی سے زیادہ ہے، باپ بھائی یا کسی اور کے کہنے پر استاذ کو زد وکوب کی دھمکی دینا نہایت کمینہ حرکت ہے، ایسا شخص امامت کا مستحق نہیں، جب تک نالائق حرکت پر نادم ہوکر توبہ نہ کرے اور استاذ سے معافی نہ مانگ لے اس کو امام نہ بنایا جائے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۱۶۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)