انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عدالتی نظام عدالتی نظام چار عہدوں پر مشتمل تھا: حکومت : یعنی مقدمات کی سماعت اور ان کا فیصلہ جس کے ذمہ دار بنو سہم تھے، عہد جاہلیت کے ممتاز قاضیوں میں ہاشم بن عبد مناف ، ابو لہب بن عبدالمطلب ، عاص بن وائل، قیس بن ساعدہ اور اُمیہ بن ابی صلت شامل تھے،حضور ﷺ کی بعثت کے وقت حارث بن قیس قاضی تھا، اشناق : یعنی جرمانہ ‘ خوں بہا اور مالی تاوان کی نگرانی بنو تیم سے متعلق تھی، مشورہ : یعنی اہم امور میں تمام قریشی قبائل سے مشورہ کا کام بنو اسد کے ذمہ تھا، ندوہ : دارالندوہ کے انتظامات بنو عبدالدار کے ذمہ تھے،مذہبی ‘ عدالتی اور عسکری جملہ عہدے دس قبیلوں میں تقسیم ہوگئے ، تمام اجتماعی فیصلے دارالندو ہ میں ہوتے تھے،