انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مالی پریشانی کی دعائیں تنگدستی اور بیماری دور ہوجائے حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ رسول پاک ﷺ کے ساتھ چل رہا تھا کہ ایک پریشان حال غربت و مرض کے آثار سے لبریز ایک انصاری سے ملاقات ہوئی،آپ ﷺ نے ان سے پوچھا کیا بات ہے،ایسی حالت کیوں ہے؟ کہا تنگدستی اور امراض کی وجہ سے، آپ نے فرمایا میں تم کو ایسی دعانہ بتادوں تم اس کو پڑھو تو تنگدستی اور بیماری دور ہوجائے، حضرت ابوہریرہؓ نے فرمایا اے اللہ کے رسول وہ دعاء ہمیں سکھادیجئے،آپ نے فرمایا پڑھو: تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لَایَمُوْتُ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَداً وَّلَمْ یَکُنْ لَّہُ شَرِیْکٌ فِیْ الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَّہُ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا (الدعاءللطبرانی:۳/۱۲۸۵) ترجمہ: بھروسہ اس ذات پر جو زندہ ہے جسے موت نہیں آئے گی اورتعریف اس اللہ کی جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا اورنہ حکومت میں اس کا کوئی شریک ہے اورنہ اُسے عاجزی سے بچانے کے لیے کوئی حمایتی درکار ہے اوراسی کی خوب بڑائی بیان کرو۔ چند دن کے بعد آپ ﷺ سے میری ملاقات ہوئی تو آپ نے فرمایا کیابات ہے ابو ہریرہ بہت اچھی حالت میں دیکھ رہا ہوں، انہوں نے کہا آپ نے جو دعا سکھلائی تھی اس کی وجہ سے ہے۔ حضرت فاطمہؓ کی ایک حدیث میں ہے کہ انہوں نے آپ ﷺ سے اپنے شدید فقر وفاقہ کی شکایت کی کہ ایک ماہ ہوگیا گھر میں چولہا جلانے کی نوبت تک نہیں آئی،آپﷺ نے فرمایا کہو تو پانچ بکریاں دے دوں اور چاہو تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے ابھی ابھی ایک دعاء سکھائی ہے بتادوں ،یہ دعاء پڑھو: یَا اَوَّلَ الْاَوَّلِیْنَ یَا آخِرَ الْآخِرِیْنَ ذَاالْقُوَّۃِ الْمَتِیْنِ وَیَا رَاحِمَ الْمَسَاکِیْنَ وَیَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ (الدعاء:۱۲۸۶،کنزالعمال:۲/۴۲۶) ترجمہ:اے سب سے اول اے ،سب سے آخر ،قوت وطاقت والے،اے مسکینوں پر رحم کرنے والے ،اے رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔ حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا تم کو اس بات سے کون سی چیز روکتی ہے کہ جب تنگی معیشت ہو تو جب گھر سے نکلو تو پڑھو: بِسْمِ اللہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَمَالِیْ وَدِیْنِیْ اَللّٰھُمَّ رَضِّنْی بِقَضَائِکَ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا قَدَّرَلِیْ حَتّٰی لَااُحِبُّ تَعْجِیْلَ مَا اَخَّرْتَ وَلَا تَاخِیْرَ مَاعَجَّلْتَ (نزل الابرار:۲۶۲،ابن سنی:۳۵۰) ترجمہ:اللہ کا نام اپنی جان ومال ودین پر،اے اللہ اپنے فیصلہ سے مجھے راضی فرمادے اورجو مقدر فرمائیں اس میں برکت عطا فرما،تاکہ جسے آپ تاخیر سے دیں اس میں جلدی اورجسے آپ جلدی نوازیں اس میں تاخیر نہ چاہوں۔ حضرت حسن بن علی فرماتے ہیں کہ ایک موقعہ پر شدید مالی پریشانی ہوئی اورجو وظیفہ آتا تھا وہ رک گیا،آپ ﷺ نے یہ دعاء خواب میں تلقین فرمائی تھی،تو میں نےپڑھنا شروع کردیا۔ اَللّٰھُمَّ اقْذِفْ فِیْ قَلْبِیْ رَجَاءَ َک وَاقْطَعْ رَجَائِی عَمَّنْ سِوَاکَ حَتّٰی لَا اَرْجُوْاَحَداً غَیْرَکَ اَللّٰھُمَّ وَمَا ضَعُفَتْ عَنْہُ قُوَّتِیْ وَقَصُرَعَنْہُ اَمَلِیْ وَلَمْ تَنْتَہ اِلَیْہِ رَغْبَتِیْ وَلَمْ تَبْلُغْہُ مَسْأَلَتِیْ وَلَمْ یَجْرِ عَلٰی لِسَانِیْ مِمَّا اَعْطَیْتَ اَحَداً مِنَ الْاَوَّلِیْنَ وَالآخِرِیْنَ مِنَ الْیَقِیْنِ فَخَصَّنِی بِہ یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ (الارج،ابن ابی الدنیا:۳/۸۶) ترجمہ:اے اللہ ہمارے دل کو اپنی امیدوں سے وابستہ فرما اوراپنے علاوہ سے ہماری امیدیں ختم فرما یہاں تک کہ تیرے علاوہ کسی سے امید نہ ہو،اے اللہ میرے قوت کمزور ہوگئی امید ختم ہوگئی اورمیری رغبت تیری طرف ختم نہیں ہوئی نہ میرا سوال تجھ تک پہنچ سکا اورمیری زبان پر وہ یقین نہ جاری ہوسکا جو تو نے اولین وآخرین کو دیا اے رب العالمین مجھے بھی اس کے ساتھ خاص کردے۔ وسعت معیشت کے لئے دعائے آدم علیہ السلام بہت نفع بخش ہے، اس کا ورد رکھیں۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ تَعْلَم سَرِیْرَتِیْ وَعَلَانِیَّتِیْ فَاقْبَلْ مَعْذِرَتِیْ وَتَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَتَعْلَمُ حَاجَتِیْ فَاعْطِنِیْ سُؤْلِیْ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ اِیْمَاناً یُبَاشِرُ قَلْبِیْ وَیَقِیْناً صَادِقاً حَتّٰی اَعْلَمَ اَنَّہُ لَا یُصِیْبُنِیْ اِلَّا مَاکَتَبْتَ لِیْ وَالرِّضَاء بِمَا قَضَیْتَ عَلَّی (ہدایۃ السالک:۱/۷۰)