انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
داڑھی منڈے حافظ کے پیچھے تراویح کا کیا حکم ہے؟ داڑھی رکھنا واجب ہے، منڈانا یا کترانا (اگر ایک مشت سے کم ہو)بالاتفاق حرام ہے ، ایسے شخص کے پیچھے نمازِتراویح بھی پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے، گناہ اگر عام ہوجائے تو وہ ثواب نہیں بن جاتاگناہ ہی رہتا ہے، اس سلسلہ میں سعودیوں یا مصریوں کا حوالہ دینا غلط ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۶۰، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۸۸، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔فتاویٰ عثمانی:۱/۵۱۵، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔احسن الفتاویٰ:۳/۵۱۷، زکریا بکڈپو،دیوبند)