انوار اسلام |
س کتاب ک |
سویم، دسواں وغیرہ کرنا جائز ہے یانہیں؟ ایصالِ ثواب کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ کوئی بدنی، مالی عبادت کی جاوے یاقرآن مجید پڑھا جائے اور دُعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ اس کا اجر مرحوم کوعطاء کردے؛ ایصالِ ثواب کا یہی طریقہ سنت سے ثابت ہے، زیارت، دسویں، چالیسویں اور سالانہ فاتحہ وغیرہ کی دین میں کوئی اصل نہیں ہے اور چونکہ یہ دعوتیں ایک بدعت پرمبنی ہیں، اس لئے ان میں شرکت دُرست نہیں ہے، ایسے موقع پراپنے رشتہ داروں اور دوستوں کوشریعت کے احکام سے مطلع کرنا چاہئے اور شائستہ طریقہ پرشرکت سے معذرت کردینا چاہئے، زندگی میں ایسے بہت سے مواقع آئے ہیں، جب ہم محض کسی اختلاف ونزاع کے باعث لوگوں کے تقریبات میں شرکت نہیں کرتے ہیں؛ پھریہ کتنی عجیب بات ہے کہ ذاتی مسائل میں ہم اتنے حساس ہوں اور خدا کے دین اور شریعت کے معاملہ میں ہمارے اندر کوئی غیرت نہ ہو۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۲۱۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)