انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۱۰)مشکوٰۃ للخطیب التبریزی (۷۴۳ھ) یہ امام بغوی کی کتاب مصابیح السنہ کے اصول پر ایک عجیب اور بہت مفید گلدستۂ احادیث ہے، نامور علماء نے اس کی شروح لکھیں جیسے علامہ طیبی الشافعی، علامہ توربشتی الحنفی، شیخ عبدالحق محدث دہلوی (لمعات التنقیح آٹھ جلدوں میں ہے) ملاعلی قاری (مرقات المفاتیح، یہ دس ضخیم جلدوں میں ہے) اور شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کاندھلوی (التعلیق الصبیح سات جلدوں میں ہے) کی شروح بہت معروف ہیں، شیخ عبدالحق محدث دہلویؒ نے "اشعۃ اللمعات" کے نام سے اس کی ایک فارسی شرح بھی لکھی ہے، حضرت شاہ محمداسحاق محدث دہلویؒ کے شاگرد علامہ قطب الدین نے مظاہر حق کے نام سے اس کی ایک مبسوط اردو شرح لکھی ہے، جوبرصغیر ہندوپاک میں بہت متداول ہے۔