انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** محتسب ۵۴محتسب کا کام یہ ہوتا تھا کہ وہ شہر کا گشت لگاکر لوگوں کوخلاف قانون اور خلافِ شرع حرکات وافعال سے باز رکھ کربداعمالیوں کی سزا دے، محتسب کبھی قاضی القضاۃ اور کبھی صاحب الشرطہ کا ماتحت ہوتا تھا، آج کل کی اصطلاح میں اس کومیونسپل انسپکٹر بھی کہہ سکتے ہیں،وہ سوداگروں اور دکان داروں کے ناپ تول کے پیمانوں کا بھی معائنہ کرتا اور دھوکہ دینے والوں کوگرفتار کرکے سزا دے سکتا تھا، ہرایک شہر اور ہرایک قصبہ میں ایک محتسب مع اپنے ماتحت عملہ کے مقرر ہوتا تھا۔