انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دعا اقوال نبوی دعائیں واقوال زرین ہم اِس عنوان﴾ نبوی دعائیں ﴿ کےتحت اُن تمام دعاؤں کو پیش کرنے کی کوشش کریں گے ،جن کو قرآن واحادیث میں مختلف حالات،مواقع اور اوقات میں پڑھنےکی ترغیب دی گئی ہے اور جن کو آنحضرتﷺکے معمولات میں سے شمار کرتے ہوئےمسنون ومستحب قراردیاگیا ہے،اِس لئےہم اُن تمام دعاؤں کوحالات،مواقع اور اوقات کی مناسبت سےمختلف عناوین کے تحت الگ الگ پیش کر رہے ہیں ،تاکہ سمجھنے میں سہولت ہو۔ اور اسی طرح﴾ اقوال زرین ﴿ کے تحت تمام گولڈن ورڈس کو ذکر نہیں کریں گے ؛ بلکہ اُن میں سے چند چنندہ کوذکر کررہے ہیں ،جو انبیاء کرامؑ، خلفائے راشدینؓ،حضراتِ صحابہ و صحابیاتؓ ،حضرات تابعین وتابعاتؒ،حضراتِ اولیائے امتؒ،حضراتِ اکابرینِ ملت ؒاور دانشورانِ قوم کے اقوال پر مشتمل ہیں ،اور ایسے ہی اقوال کو پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو سمندر کو کوزہ میں بند کرنے کے مصداق ہوں ، اوراُن میں سے ہرقول ایسا ہوکہ جو آدمی کی زندگی کو بدلنےاور صحیح رخ پر لانے کے لئے کافی ہو، نیز اُن سے متعلق اہم مضامین وکتابیں بھی پیش کی جاتی رہیں گی۔ نوٹ:اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdf فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن کریم کی آیت ﴾ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى)﴿ مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ( بھلائی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔