انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۱۴)امام طبرانی (۳۶۰ھ) سلیمان بن ایوب ابوالقاسم الطبرانی (۲۶۰ھ) میں شام کے قصبہ "عکا" میں پیدا ہوئے آپ امام طحاوی کے نامور شاگرد تھے اور ان کی طرح کثیرالتصنیف بھی تھے، حدیث میں آپ کے تین معجم، معجم صغیر، معجم اوسط، معجم کبیر کے ناموں سے مشہور ہیں __________ حافظ ابن مندہ نے آپ کی کتابوں میں کتاب المسالک، کتاب عشرۃ النساء، کتاب النوادر اور دلائل النبوت کا ذکر بھی کیا ہے، آپ نے طلبِ علم میں حجاز، عراق (کوفہ، بصرہ، بغداد) یمن، شام، مصر اور اصفہان کے سفر کیئے اور بڑی مشقتیں جھیلیں، ابوالعباس احمد بن منصور کہتے ہیں میں نے طبرانی سے تین لاکھ حدیثیں سنی ہیں، اس سے ان کی وسعتِ نظر کا اندازہ ہوتا ہے سنہ۳۶۰ھ میں انتقال فرمایا، حافظ ابونعیم اصفہانی (۴۳۰ھ) نے نمازِ جنازہ پڑھائی، طبرانی "طبریہ" کی طرف منسوب ہے، طبرستان کی طرف نہیں، مشہور مؤرخ ابن جریر طبری طبرستان سے نسبت رکھتے ہیں۔