انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز عید کی تکبیرات کی ترکیب کیا ہے؟ نماز عید کی تکبیرات میں بہت سی غلطیاں ہوتی رہتی ہیں، اس لئے نماز کی ترکیب اس طرح ذہن میں رکھیں انشائ اللہ غلطی نہ ہوگی، پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ کو ملاکر مکمل چار تکبیریں ہوں گی، چاروں تکبیرات میں ہاتھ کانوں تک اٹھا ئے اور پہلی اور چوتھی تکبیر پر ہاتھ باندھ لے، یہ قاعدہ یاد رہے کہ جہاں تکبیر کے بعد کچھ پڑھنا ہو وہاں ہاتھ باندھ لے اور جہاں کچھ نہ پڑھنا ہو وہاں ہاتھ چھوڑدے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۷۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۰۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)