انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت امام بخاری ؒ کا مسلک علمائے اہلحدیث کے ہاں امام بخاری شافعی المسلک ہیں (ابجد العلوم:۸۱۰،مولفہ: نوب صدیق حسن خاں صاحب) علامہ تاج الدین سبکی (۷۷۱ھ) نے بھی آپ کو طبقات شافعیہ میں ذکر کیا ہے (طبقات شافعیہ)حافظ ابن حجر عسقلانی (۸۵۲ھ) بھی آپ کو امام شافعی کے قریب لکھتے ہیں (فتح الباری:۱/۱۲۳) علامہ طاہر الجزائری کی رائے میں آپ مجتہد تھے اوراستنباط واستخراج میں آپ کی ایک اپنی راہ تھی، صحیح بخاری کے ابواب آپ کے فقہی نقطۂ نظر کے آئینہ دار ہیں۔ یہ صحیح ہے کہ آپ بہت سے مسائل میں امام شافعیؒ کے تابع چلے،اس کی زیادہ تر وجہ یہ ہے کہ آپ نے شیخ عبداللہ الحمیدی سے فقہ کی تعلیم حاصل کی اور الحمیدی شافعی المذہب تھے تاہم ان مسائل کی بھی کمی نہیں جن میں آپ نے فقہ شافعی سے اختلاف کیا اور فقہ حنفی کو اختیار کیا، اس کا باعث آپ کے استاد اسحق بن راہویہ کو سمجھا جاتا ہے، محدث کبیر مولانا بدر عالم مدنیؒ نے فیض الباری جلد چہارم کے آخر میں ان مسائل کی ایک فہرست دی ہے جن میں امام بخاری فقہ حنفی کے مطابق چلے ہیں۔