انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت احمد بن ابو الحسین الرفاعیؒ (۱)بھائیوں پر شفقت منجملہ اسبابِ قرب کے ہے ۔ (۲)آپ نے ایک مرتبہ کھجور کے درخت کی طرف دیکھا اور فرمایا کہ دیکھو اس نے سر اٹھایا تو اللہ تعالیٰ نے اس کا بوجھ جتنا بھی ہو اسی پر لاد دیا ،اور کدو کی بیل کو دیکھو اس نے فروتنی اختیار کی تو اس کا بار غیر پر ڈال دیا، خواہ کتنا ہی بوجھ ہواس کو اس کا قطعاً احساس ہی نہیں ہوتا (اس لئے اکڑنا نہیں چاہئے تواضع اختیار کرنی چاہئے )۔ (۳)صدقہ عباداتِ بدنیہ اور نوافل سے افضل ہے ۔ (۴)آخرت کا معاملہ تمہارے گمان و خیال سے بھی بہت زیادہ اہم اور سنگین ہے اور تمہارے وہم سے بھی دشوارتر ہے ۔ (۵)جب تم میں کوئی شخص اچھی بات سیکھےتو اس پر لازم ہے کہ وہ دوسروں کو بھی سکھلائے تاکہ اس کو اس کی وجہ سے اچھا ثمرہ و نتیجہ حاصل ہو ۔ (۶)سینہ کی صفائی اسی وقت حاصل ہوتی ہے جب کہ اس میں کینہ کپٹ قطعاً باقی نہ رہ جائے نہ دشمن سے اور نہ دوست ہے اور نہ خدا کی کسی بھی مخلوق سے ، اور جب ایسی حالت ہوجائے گی تو وحشی جانور اپنے جنگلوں میں اور پرندے اپنےگھونسلوں میں تم سے مانوس ہوجائیں گے اور حاء و میم کا راز تم پر منکشف ہوجائےگا ۔ ؒ