انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قضاء نمازوں میں "عصر اور کوثر" کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟ قرآن مجید کی مقدار کے اعتبار سے قضاء اور ادا کا حکم ایک ہی ہے، یعنی ادا میں قرآن کی جتنی مقدار کا پڑھنا مستحب ہے، قضاء میں بھی اتنی مقدار کی تلاوت مستحب ہے، لیکن ظاہر ہے کہ اگر وقت پر نماز ادا کی جائے تو سورۂ عصر اور کوثر کے ذریعہ نماز ادا ہوجائے گی، تو قضاء نماز بھی اس طرح ادا ہوجائے گی، قضاء کی کثرت کی وجہ سے اگر اندیشہ ہو کہ طویل قراءت کرنے کی صورت میں قضاء کی ادا دشوار ہوگی اور مختصر قراءت میں قضاء کی تکمیل ہوجائے تو ان مختصر سورتوں کے ذریعہ قضاء کرلینی چاہئے، کیونکہ قضاء واجب ہے اور قراءت کی مقدار کی رعایت مستحب ہے اور کسی مستحب کا چھوڑدینا واجب کے چھوڑدینے سے بہتر ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۲۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)