انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** پولیس کا محکمہ جنگی قوت عموماً بیرونی حملہ آوروں کی مدافعت اوردوسرے ملکوں پر حملہ کیلئے ہوتی ہے،لیکن اندرون ملک کا امن وامان پولیس پر موقوف ہے اور امیر معاویہؓ کے زمانہ میں پولیس میں بڑی وسعت ہوئی، صرف ایک شہر کوفہ میں ۴ ہزار پولیس متعین تھی اور پانسو پولیس مسجد میں پہرا دیتی تھی، اس وسعت کا یہ نتیجہ تھا کہ اگر کسی کی کوئی چیز راستہ میں گرجاتی تو راہ رو اٹھانے کی ہمت نہ کرتا تھا تاآنکہ اس کا مالک خود آکر نہ اٹھائے، راتوں کو عورتیں تنہا اپنے گھروں میں مکان کے کواڑ کھول کر بے خوف و خطر سوتی تھیں، زیاد کہتا تھا کہ اگر کوفہ اورخراسان کے درمیان رسی کا کوئی ٹکڑا بھی ضائع ہوجائے تو مجھ کو معلوم ہوجائے گا کہ کس نے لیا، ایک مرتبہ اس نے ایک گھر سے گھنٹا بجنے کی آواز آتی سنی پوچھا تو معلوم ہوا کہ گھر والے پہرہ دے رہے ہیں، بولا اس کی ضرورت نہیں اگر مال ضائع ہو تو میں اس کا ضامن ہوں اس سلسلہ میں اس نے بعض ایسے قوانین بھی بنائے تھے جو بظاہر بہت سخت معلوم ہوتے ہیں مثلآً عشاء کے بعد گھر سے نکلنے کی سزا قتل تھی، لیکن عراق جیسے فتنہ پسند ملک میں اس سختی کے بغیر امن وامان ممکن نہ تھا۔ (طبری:۷/۷۷تا۷۹)