انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بنی ذہل جب آپﷺ قبیلہ بنو ذہل بن شیبان کے پاس گئے تو حضرت ابو بکر ؓ بھی ساتھ تھے، وہاں آپﷺ کی ملاقات ان کے سردارمفروق بن عمرو اور ہانی بن قبیصہ سے ہوئی، حضرت ابو بکرؓ نے کہا : میرے ساتھ اللہ کے آخری نبی ﷺ آئے ہیں،مفروق نے کہا، " میں نے آپ ﷺ کا تذکرہ سنا ہے، پھر حضور ﷺ سے مخاطب ہو کر کہا : اے برادر قریش ! آپﷺ کی دعوت کیا ہے؟ آپ ﷺنے فرمایا : خدا ایک ہے اور میں اس کا پیغمبر ہوں،پھر آپ ﷺ نے سورہ ٔانعام کی آ یت ۱۵۱ پڑھ کر سنائی، اس قبیلہ کے روساء مفروق ، مثنیٰ اور ہانی نے کلام اللہ کی تحسین کی اور کہا : بے شک یہ کلام زمین والو ں کا نہیں ہو سکتا۔