انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اشبیلیہ وغربی اندلس (بنو عباد) بنو عباد میں محمد بن اسمعیل بن قریش قصبہ طشانہ کا صاحب الصلوۃ یعنی امام تھا،اس کا بیٹا اسمعیل ۴۱۳ھ میں دربار اشبیلیہ کا وزیر مقرر ہوا ۴۱۴ھ میں اسمعیل بن محمد کا بیٹا ابوالقاسم محمد اشبیلیہ کا قاضی اور وزیر مقرر ہوا،جب قاسم بن حمود اشبیلیہ کی جانب آیا تو ابو القاسم محمد قاضی اشبیلیہ اور محمد بن زبیری نے اشبیلیہ پر قابض ہوکر اس کو شہر میں داخل نہ ہونے دیا۔