انوار اسلام |
س کتاب ک |
امامِ تراویح اگر پابندِ شرع نہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ اگر کوئی امام پابند شرع نہ ہو تو اس کے پیچھے نماز مکروہ ہے، جیسے خلاف سنت ڈاڑھی رکھتا ہو، سودی معاملہ کرنے والا ہو اور ناجائز طریقہ سے تجارت کرنے والا ہو تو ایسا شخص امامت کے قابل نہیں ہے، لیکن حاضرین میں سے کوئی دوسرا شخص اس سے بہتربھی نہ ہو تو تنہاء پڑھنے کے بجائے ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھ لینا چاہئے، کیونکہ جماعت کی بڑی فضیلت اور تاکید آئی ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۸۷، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)