انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تخت نشینی اس کے بعد خلیفہ ہشام کی رسم تخت نشینی ادا ہوئی فائق وجوذر کو اپنے منصوبے میں ناکامی ہوئی،انھوں نے اس کے بعد نوعمر خلیفہ کے خلاف لوگوں میں ہلچل پیدا کرنے کی کوشش کی اور مغیرہ کے بےگناہ مارے جانے کی طرف توجہ دلائی اس سے ایک عجیب قسم کی برہمی اورناراضگی لوگوں میں پیدا ہوئی اور چند ہی روز کے بعد دارالسلطنت قرطبہ کہ شمالی سرحد کے عیسائی باج گزار حکرانوں نے اسلامی علاقے میں لوٹ مار کا بازار گرم کردیا ہے اور نوعمر خلیفہ کے تخت نشین ہونے سے ان کے حوصلے بہت بڑھ گئے ہیں ،ان حالات میں وزیر اعظم جعفر نے اپنی قابلیت کا کوئی بہترین نمونہ نہیں دکھایا اور آپس کی مخالفتوں اور رقابتوں نے بھی اس کو بد حواس اور مجبورسا کردیا۔