انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** قرطبہ میں ابن جہور کی حکومت جہور بن محمد بن عبداللہ بن محمد بن معمر بن یحیی بن ابی الغافرین ابی عبیدہ کلبی جس کی کنیت ابن حزم تھی ۴۲۲ھ میں قرطبہ کے اندر باشندگان قرطبہ کے مشورہ سے حاکم بنایا گیا تھا،مگر اس نے ایک مجلسِ منتظمہ ترتیب دے کر اس کی صدارت قبول کی اورسب کے مشورے کو اپنی حکومت میں شامل رکھا، ا نے یہ بھی احتیاط کی کہ قصر شاہی کی جگہ اپنے مکان مسنونہ ہی پر کچہری کی اور اپنے آپ کو بادشاہ یا سلطان نہیں کہلایا،وہ بڑا نیک دل اور پاک طینت شخص تھا،اس کی حکومت ہر طرح قابل تعریف تھی،مریضوں کی عیادت کو جاتا اور عوام کی مجلسوں میں بے باکانہ شریک ہوتا تھا،محرم ۴۳۵ھ میں فوت ہوکر اپنے مکان میں مدفون ہوا۔