انوار اسلام |
س کتاب ک |
تراویح میں ختم قرآن کے وقت آخری رکعت میں الٓمٓ سے مفلحون تک پڑھنا کیسا ہے؟ تراویح میں ختم قرآن کے وقت انیسویں رکعت میں سورۂ فاتحہ اور معوّذتین ( سورۂ فلق اور سورۂ ناس) پرھنا اور بیسویں رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ کا بقرہ کی ابتدائی آیات (مفلحون تک) پڑھنا مستحب ہے، یہ حدیث سے مستنبط ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۴۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۵۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۳/۵۰۸، زکریا بکڈپو،دیوبند)