انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** رکن یمانی اورحجر اسود کے درمیان عبداللہ ابن السائب ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی پاک ﷺ کو رکن یمانی حجر اسود کے درمیان یہ دعا پڑھتے سنا: رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (حاکم:۱/۴۵۵،الدعاءللطبرانی:۲/۱۲۰۰) ترجمہ:اے ہمارے رب ہمیں دنیا کی خوبیوں اورآخرت کی خوبیوں سے نواز اور عذاب دوزخ سے بچا۔ حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا (رکن یمانی کے بارے میں) ستر فرستے مقرر ہوتےہیں جو شخص یہ دعاء پڑھتے تو فرشتہ آمین کہتے ہیں۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (سنن ابن ماجہ،باب فضل الطواف،حدیث نمبر:۲۹۴۸) ترجمہ:اے اللہ میں آپ سے معافی اوردنیا وآخرت کا سوال کرتا ہوں، اے رب ہمارے ہمیں دنیا اورآخرت کی خوبی عطا فرما اور عذاب دوزخ سے بچا۔