انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** شیطان اورحوادث سے حفاظت حضرت معاذ بن جبلؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص فجر کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد گفتگو سے قبل دس مرتبہ پڑھے گا، اس کے لئے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، دس گناہ معاف ہوں گے،دس درجے بلند ہوں گے، دس غلام کی آزادی کا ثواب پائے گا، شیطان سے اس کی حفاظت ہوگی، مکروہات سے بچا رہے گا،شرک کے علاوہ کوئی گناہ اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ لَا اِلٰہَ اَلاّ اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَی ءٍ قَدِیْر (ابوداؤد:۶۹۲،الدعاء:۲/۱۱۲۳،ابن سنی:۱۲۳) عصر کے بعد کی بھی یہی فضیلت ہے۔ اسی کلمہ کے متعلق حضرت ابو امامہ کی حدیث میں ہے کہ جو شخص صبح کی نماز کے بعد پیر پھیلانے سے پہلے اسے ۱۰۰ مرتبہ پڑھ لے ،تمام اہل زمین پر عمل کے اعتبار سے سب سے افضل ہوگا، ہاں مگر یہ کہ جو یہی عمل کرے۔ (ابن سنی،صفحہ:۱۲۵،مجمع الزوائد:۱۰/۱۰۸) اور ابو درداء ؓ کی حدیث میں ہے کہ ہر مرتبہ کا ثواب خاندان اسماعیلی کے غلام کے آزاد کرنے کا ثواب ملے گا جو بارہ ہزار کا ہوتا ہے۔ (مجمع الزوائد:۱/۱۰۸) متعدد احادیث میں اس کلمہ کی فجر اور مغرب کے بعد پڑھنے کی بڑی فضیلت آئی ہے۔